رسالت پناہ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - منصب ہدایت کا ٹھکانا، مراد: حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم۔ "حضرت رسالت پناہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کی چند مثالیں معتبر و مستند کتب سے اخذ کر کے لکھی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٠٩ء، سی پارۂ دل، ١٥٤:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رسالت' کے ساتھ فارسی اسم 'پناہ' لگانے سے مرکب 'رسالت پناہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر